اہم ترین

شاہ رخ کے بیٹے کی ویب سیریز میں کہانی سنے بغیر ہی حامی بھرلی تھی: بوبی دیول

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول بہت جلد ویب سیریز ‘دی بیڈز آف بالی ووڈ’ سپر اسٹار کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ اس سیریز کو شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس بنارہا ہے جب کہ آریان خان اس کی ڈائریکشن دیں گے۔

بوبی دیول نے اس سیریز کے بارے میں انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی انہوں نے ہاں کر دی تھی۔ کیونکہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہر باپ اپنے بیٹے کے لیے کیا اچھا کرنا چاہتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں آریان خان سے ملا اور ان کے ساتھ 7 گھنٹے تک بیٹھا رہا۔ میں بہت خوش تھا، میں انہیں دیکھتا ہی رہ گیا۔ ان کے پختہ یقین سے میں مسحور تھا کہ ایک ہدایت کار کے طور پر ان کی سمجھ کتنی گہری ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ اس سے جڑے تمام لوگوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

بوبی نے مزید بتایا کہ ایک ہدایت کار کے طور پر آریان نے تمام اداکاروں کو ان کی حدود تک محدود کرکے ان سے بہترین اداکاری کرائی ہے۔

پاکستان