اہم ترین

جولی ایل ایل بی 3 کی مشکل آسان: ریلیز روکنےکی درخواست خارج

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی بمبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ فلم جولی ایل ایل بی 3کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اکشےکمار اور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی 3 میں ججوں اور وکلاء کا مبینہ طور پر مذاق اُڑانے کے الزام میں ’ایسوسی ایشن فار ایڈنگ جسٹس‘ نامی تنظیم کی جانب سے بمبئی ہائیکورٹ دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں کہاگیا تھاکہ فلم کے ایک گانے اور منظر میں نہ صرف وکلاء بلکہ ججوں کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ایک سین میں ججوں کو ’ماموں‘ کہا گیا ہے جو عدلیہ کے احترام کے خلاف اور توہین آمیز رویہ ہے۔

فلم کے پروڈیوسرز نے عدالت کو بتایا کہ اس سے پہلے فلم کے خلاف ایک عرضی الہ آباد ہائی کورٹ میں بھی داخل کی گئی تھی، جسے خارج کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درؐخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کسی قسم کی پابندی لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

چیف جسٹس بمبئی ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے دن سے ہی ہمارا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ہماری فکر مت کیجیے، ہمیں اس کی عادت ہے۔ محض طنز یا مذاق کی بنیاد پر فنکارانہ آزادی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان