اہم ترین

ایک پر جارحیت دونوں کے خلاف جارحیت تصور ہوگا: پاک سعودی عرب معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی اہم نوعیت کا اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دستخط کیے ہیں۔

سعودی سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قصرِ الیمامہ کے شاہی دیوان میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پردوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ (ایس ایم ڈی اے) طے پایا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔

پاکستان