برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے، اسے اسرائیل نواز مغربی ممالک کی خارجہ پالیسی میں ایک بہت بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ آج فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید اور دو ریاستی حل کو زندہ کرنے کے لیے برطانیہ باقاعدہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کررہا ہے۔
کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل پر غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ کینیڈا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔
برطانیہ اور کینیڈا کی طرح آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیزے نے بھی اپبے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا نے آزاد اور خودمختار ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔آسٹریلیا فلسطینی عوام کے اپنی آزاد ریاست کے قیام کی جائز اور دیرینہ خواہشات کو تسلیم کرتا ہے۔











