اہم ترین

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 25 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔ ملک بھر سے ایک ہفتے کے دوران 25 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سعودی نیوز ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاستی وزارت داخلہ نے غیرقانونی تارکین وطن کےخلاف ملک بھر میں مختلف محکموں اور وزارتوں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ 11 سے 17 ستمبر کے درمیان پورے ملک سے مجموعی طور پر 25 ہزار 533 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے افراد میں سے 21 ہزار 638 افراد رہائشی قوانین، 4 ہزار 540 سرحدی سکیورٹی قوانین اور 4 ہزار 140 کام کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔

سعودی وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ ایک ہزار 391 افراد کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہونے والوں میں 54 فیصد کا تعلق یمن سے جبکہ 45 فیصد کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، باقی ایک فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔

بیان کے مطابق غیر قانونی تارکین کو سفر، رہائش یا روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے 19 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پاکستان