اہم ترین

دورہ پاکستان:جنوبی افریقااسکواڈ کا اعلان، کوئنٹن ڈیکاک کی واپسی

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے اسکواڈ کاا علان کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈیکاک نے ون ڈےفارمیٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرےگی۔ اس دوران دونوں ملکوں کےدرمیان 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی کی تکلیف کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ایڈن مارکرم پروٹیاز کے کپتان ہوں گے۔ ان کے علاوہ ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوسچ، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو جینسن، ویان مولڈر، سینورن موتھوسوامی کگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، پرینیلین سبرئین،کائل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جب کہ کیشیو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کے ون ڈے اسکواڈ کے کپتان میتھیو بریٹزکے ہوں گے۔ ان کےعلاوہ کوربن بوسچ، ڈیوالڈ بریوس، نیندرے برگر، جیرالڈکوئٹزے،کوئنٹن ڈیکاک، ٹونی ڈی زورزی، دونووان فریرا، بجورن فورٹیون جارج لنڈے،کوینا مپھاکا، لنگی نگیدی، نقابا پیٹر ، لوہان – درے پریٹورئیس اور سنے تھیمبا قیشیل شامل ہیں۔

ٹی 20سیریز میں جنوبی افریقا کی قیادت ڈیوڈ ملر کریںگے۔ کوربن بوسچ، ڈیوالڈ بریوس، نیندرے برگر، جیرالڈکوئٹزے،کوئنٹن ڈیکاک، دونووان فریرا، ریزاہینڈریکس، جارج لنڈے،کوینا مپھاکا، لنگی نگیدی، نقابا پیٹر ،لوہان – درے پریٹورئیس، ایندیل سملین اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔

پاکستان