اہم ترین

ٹرمپ کا نیا ٹیرف بم: بھارت کی اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا ’ٹیرف بم‘ داغ دیا ہے، جس سے دنیا کے کئی ممالک خاص طور پر بھارت شدید متاثر ہو گا۔

امریکی صدر نے فارما پروڈکٹس ،فرنیچر، کچن کیبنٹ اور ہیوی ٹرک کی درامدات پر بھاری ٹیرف لگادیا ہے۔ جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوجائیں گے۔

اعلان کے مطابق یکم اکتوبر سے دواؤں پر 100 فیصد، کچن کیبنٹ اور باتھ روم وینٹی پر 50 فیصد، فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگائے جائیں گے۔

ٹیرف کے معاملے پر ٹرمپ کا عزم اگست میں شروع کیے گئے ٹریڈ اسٹرکچر اور درآمدی ٹیکس تک محدود نہیں ۔ انہیں یقین ہے کہ ٹیکس حکومت کے بجٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور ساتھ ہی مقامی مینوفیکچرنگ کو بھی فروغ دیں گے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مقامی مینو فیکچرنگ کو فروغ دیں گے۔ اس لیے جو غیر ملکی کمپنیاں امریکا میں سامان تیار کریں گی، انہیں ٹیرف سے آزاد کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر کے نئے اعلان نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو مندی میں دھکیل دیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں سنسیکس 412.67 پوائنٹس گر کر 80747.01 پر آگیا۔بھارت کی کئی ادویاتساز کمپنیوں کے شیئر میں گراوٹ دیکھی گئیہے۔

پاکستان