اہم ترین

والدہ کے انتقال کے اگلے دن شوٹنگ پر آنے کا کہا گیا: انوشے عباسی

اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے دن وہ سیٹ پر موجود تھیں جب گھر سے ایمرجنسی کی اطلاع ملی، اس کے باوجود انہیں اگلے دن سیٹ پر آنے کا کہا گیا۔

ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران انوشے عباسی نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھیں اور ان کی پوری دنیا والدہ کے گرد گھومتی تھی۔جس وقت ان کی والدہ شدید بیمار تھیں، وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں۔

انہوں نےکہا کہ والدہ کے انتقال کے دن وہ سیٹ پر موجود تھیں جب گھر سے ایمرجنسی کی اطلاع ملی، اس کے باوجود انہیں اگلے دن سیٹ پر آنے کا کہا گیا۔انہیں اور جویریہ عباسی کو مسلسل فون کالز آتی رہیں، جس پر وہ نہ چاہتے ہوئے بھی سیٹ پر گئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔

کام کے دوران ہراسانی اورنامناسب رویے کے حوالے سے انوشے عباسی نے کہا کہ بعض اوقات منظر مکمل ہونے کے بعد بھی اداکار ہاتھ نہیں چھوڑتے تھے، جس پر انہیں کہنا پڑتا تھا کہ سین مکمل ہوگیا ہے، ہاتھ چھوڑ دیں، اسی طرح سین کٹ ہونے کے بعد کئی بار اداکاروں کو کہنا پڑا کہ سین ہوگیا ہے، تھوڑا فاصلے پر ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی بار انہیں ایسے اداکاروں کے ساتھ رومانوی مناظر کرنے پڑے جنہیں وہ پسند نہیں کرتی تھیں۔

پاکستان