اہم ترین

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کا جوہری طاقت کے ذریعے سلامتی کے مؤقف پر زور

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے جوہری قوت کے ساتھ، طاقت کے ذریعے سلامتی کو یقینی بنانے کے اپنے ملک کے ناقابل تبدیل مؤقف پر زور دیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن نے گزشتہ روز جوہری مواد اور ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جوہری قوت کے ساتھ امن اور سلامتی کی منطق ان کے ملک کا مستقل مؤقف ہے۔

کِم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ جوہری جوابی کارروائی کے لیے ملک کی تیاریوں مسلسل کو تیز کرنا اولین ترجیح اور ایک ناقابل تبدیلی فرض ہے۔ جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے کے تمام ماہرین کو کانگریس سے پہلے شاندار تحقیقی کامیابیاں اور پیداوار میں اضافے کے قابل فخر نتائج حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر ای جے میُونگ نے جمعرات کو نیویارک میں ایک تقریر میں کہا کہ اگر سمالی کوریا کے اقدامات پر نظر نہیں رکھی گئی تو وہ ہر سال اپنے ہتھیاروں میں تقریباً 15 سے 20 جوہری بموں کا اضافہ کرے گا۔

پاکستان