اہم ترین

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کھل گئی

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔۔ یکم اکتوبر سے 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کھل گئی

وزارت تجارت نے 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں پاکستان کسٹمز ٹیرف کوڈز 8702 ، 8703، 8704 اور 8711 کے تحت گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز 8703 سیڈان (ڈگی والی)گاڑیوں کی امپورٹ سے متعلق ہے۔ پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز 8704 میں لائٹ کمرشل گاڑیوں اور وین امپورٹ ہوسکیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ صرف بینکوں کے ذریعے ہوگی ۔ گاڑیوں کی امپورٹ پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔ اس سلسلے میں ایف بی آر 5 سال تک گاڑیوں کی امپورٹ پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کرے گا۔

گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کیلئے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سیفٹی اور ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ماحول، سیفٹی، معیار اور ٹیسٹنگ کے انٹرنیشنل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی گاڑیاں ہی کمرشل امپورٹ ہوسکیں گی۔ وزارت صنعت 5 سال تک پرانی گاڑیوں کی قیمت میں ڈیپری سیشن کے رولز جلد جاری کرے گی۔

پاکستان