اہم ترین

بیٹنگ میں فیل بولنگ میں کامیاب:صائم ایوب ٹی 20 کے نمبر1 آل راونڈر بن گئے

صائم ایوب نے ایشیا کپ کے دوران بیٹنگ میں تو انتہائی خراب کارکردگی دکھائی لیکن بولنگ اچھی کی۔ اس کاصلہ انہیں آئی سی سی رینکنگ میں ترقی کی صورت میں مل گیا۔

آئی سی سی نے ٹی20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق بیٹرز میں بھارتی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ ابھیشیک شرما 931 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں ۔ ایشیا کپ میں 261 رنز بنانے کے بعد۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا نے دو درجے بہتری سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی کُسَل پریرا بھی دو درجے ترقی کے بعد 9ویں اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے کی لمبی چھلانگ کر 13ویں اور بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے اوپر آ کر 41ویں نمبر پر ہیں۔

ایشا کپ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے بھارت کے اسپنر ورون چکروتی ٹی 20 کرکٹ میں نمبر 1 بولر کے طور پر برقرار ہیں، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی کلدیپ یادو نو درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے اوپر چڑھ کر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کے صائم ایوب نے ہارک پانڈیا سے نمبر 1 آل راؤندڑ کی پوزیشن چھین لی۔ وہ 4 درجے ترقی پاکر نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز کو بھی ایشیا کپ میں اچھی بیٹنگ اور بولنگ کا اچھا صلہ ہے۔ وہی بھی چار درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان