گزشتہ چند برسوں کے دوران اے آئی نے جاب مارکیٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے لنکڈ ان کے سی ای او نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ نوکری کے لیے اب اے آئی مہارتیں سیکھنا ضروری ہو گیا ہے۔
لنکڈ ان کے چیف ایگیکٹیو آفیسر ریان روزلونسکی کا ماننا ہے کہ صرف اچھی درس گاہ سے ڈگری کی بنیاد پر نوکری ملنے کے دن گزر چکے ہیں۔ اب عالمی جاب مارکیٹ میں ڈگری اور ڈپلومہ کافی نہیں رہے ہیں۔ اب عملی مہارتیں خاص طور پر اے آئی سے متعلق مہارتیں حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ اس تیزی سے بدلتے وقت میں انہوں نے طلباء کو صرف ڈگری کی بجائے عملی علم حاصل کرنے کی نصیحت کی ہے۔
ریان روزلونسکی نے کہا کہ لوگوں کو اے آئی اپنانے کے ساتھ ساتھ دوسری مہارتیں بھی سیکھنی چاہئیں۔ اب مستقبل ان لوگوں کا نہیں ہے، جن کے پاس بڑی درس گاہوں کی ڈگری ہے ۔ اب وقت کے ساتھ تبدیلی کے لیے آسان، آگے کی سوچ رکھنے والے، سیکھنے کے لیے تیار اور اے آئی ٹولز اپنانے والے لوگوں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے کی وجہ سے اب کمپنیوں کی ضروریات بدل گئی ہیں۔ یہ کچھ کمپنیوں کی بات نہیں ہے۔ ہر صنعت میں اب ایسے لوگوں کو نوکری مل رہی ہے، جو نئی مہارتیں سیکھ سکتے ہیں اور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔
اے آئی کی ضرورت پر زور دینے والے لنکڈ ان کے سی ای او اکیلے فرد نہیں ہیں۔ حال ہی میں مائیکروسافٹ نے ایک سروے کیا تھا۔ اس میں پتہ چلا کہ 71 فیصد کمپنیاں ان لوگوں کو نوکری دینے کے لیے تیار ہیں، جن کے پاس تجربہ کم ہے، لیکن اے آئی مہارتیں ہیں۔ ان کمپنیوں کو اب تجربے کی زیادہ فکر نہیں ہے۔ 66 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کو نوکری پر نہیں رکھیں گی، جنہیں اے آئی کی بالکل بھی معلومات نہیں۔











