اہم ترین

جنوبی افریقا سے ٹی20 سیریز؛ سلمان آغا پر سوالیہ نشان، بابر کی واپسی کاراستہ بند

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیتی نے آئندہ برس شیڈول ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاری کے لئے پلاننگ شروع کردی ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ساؤتھ افریقا کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے سرجوڑ لئے۔ ؎

پروٹیاز کے خلاف پاکستان ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں تین سے چار تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی نظر میں سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چند ارکان کو بابر اعظم کی ٹی ٹوینٹی میں واپسی پر تحفظات ہیں۔ تاہم وہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پاکستان