اہم ترین

اورکزئی میں آپریشن : لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے 11 جوان شہید

اورکزئی میں بھارت کے آلہ کار دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے 11 جوان شہید ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 19 خوارج بھی ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب اورکزئی میں پاک فوج کے دستے نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق کی قیادت میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔

جھڑپ کےدوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اپنے سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران 19 خوارج کو بھی جنم واصل کیا گیا۔ جب کہ علاقے مٰں کارروائی اب بھی جاری ہے۔

پاکستان