پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان رواں ماہ سے ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گاجب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کی منیجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اظہر محمود ہیڈ کوچ جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر مقرر کئے گئے ہیں۔
پروٹیز کے خلاف سیریز میں عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمان اسپن بولنگ کوچ جب کہ عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
ہوم سیریز کے لیے سید نعیم گیلانی میڈیا منیجر اور ارتضیٰ کمال ٹیم سیکیورٹی منیجر ہوں گے، ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم کے معالج کی حیثیت سے شامل ہیں۔











