اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کہتی ہیں کہ صرف صرف مرد نہیں خواتین بھی کئی بار محبت کرتی ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں گفتگو کے دوران جویریہ سعود نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) میں کام کے وقت ماحول اچھا تھا، پھر نجی ٹی وی چینلز آنے کے بعد شوبز کا ماحول خراب ہوا۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی ہوتے ہوئے دیکھی تو انہوں نے اداکاری چھوڑ دی۔
انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے بھی ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے مقبول تھیں۔ایک مداح ان کے گھر کے برابر میں خالی گھر میں بیٹھتا تھا۔ ایک دن اس نے کہا کہ وہ بہت معصوم بنتی ہیں، جیسے انہیں معلوم نہ ہو کہ کس کے لیے وہ یہاں بیٹھتا ہے۔ جس پر انہوں نے اپنا ہینڈ بیگ اس کےمنہ پر دے مارا۔
محبت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد بار بار محبت کرتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں کہ عورتیں دوبارہ محبت نہیں کرتیں۔ مرد دوسری یا تیسری محبت کی خاطر اپنی 30 سالہ شادی تک توڑ دیتے ہیں۔وہ اپنے بچوں تک کو چھوڑ دیتے ہیں اور ایسے لوگ پھر کبھی کسی کے نہیں ہو تے۔











