گلوکارہ آئمہ بیگ کو ان کے شوہر زین احمد انسٹاگرام پر ان فالو کرکے شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں تاہم بعد میں انہوں نے اسے تکنیکی مسئلہ قرار دے دیا۔
آئمہ بیگ اور زین احمد نے اگست میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی لیکن دو ماہ سے بھی کم وقت میں دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی اطلاعات گردش میں ہیں۔
چند روز قبل آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ناصرف ان فالو کردیا تھا۔ ساتھ ہی شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔
علیحدگی کی خبریں آنےکے بعد آئمہ بیگ نے ایک مبہم انسٹگارم اسٹوری شیئر کی، جس سے ان کے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مزید تقویت ملی۔ انہوں نےلکھا کہ آپ سب صحیح کہہ رہے ہیں لیکن انہیں دوسروں کو سننا چاہیے تھا۔
بعد ازاں زین احمد نے دعویٰ کیا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہوگیا تھا، جس وجہ سے ان کی چند پوسٹس بھی ڈیلیٹ ہوگئیں۔ اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
اس اسٹوری کے بعد ناصرف انہوں نے آئمہ بیگ کودوبارہ فالو کرلیا ہے بلکہ شادی کی تصاویر بھی دوبارہ پوسٹ کردی ہیں۔











