اہم ترین

آئی پی ایل کی جوفرا آرچر کے بعد پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کو “خریدنے” کی کوشش

اپنی دولت کے گھمنڈ میں انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائزز بین الاقوامی کھلاڑیوں کو اپنے ملک کے بدلے اربوں کی پیشکشیں کرنے لگی ہیں۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق بیگ بیش لیگ کی پرائیوٹائزیشن سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران انکشاف ہوا کہ آئی پی ایل فرنچائز نے آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر لیگز کھیلنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر سالانہ کی پیشکش کردی۔

دونوں کھلاڑیوں نے یشکش کو مسترد کرتے ہوئے آسٹریلیا سے کھیلنا اپنا جنون قرار دیا ۔

میڈیا رپورتس کے مطابق آئی پی ایل کی جانب سے اسی طرح کی پیشکش انگلینڈ کے اسپیڈ اسٹار جوفرا آرچر کو بھی کی گئی تھی، انہوں نے بھی اسے ٹھکرادیاتھا۔

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے حکام اور بگ بیش لیگ کے اسٹیک ہولڈرز پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کے معاملے کو ایک بری مثال کی طرح دیکھ رہے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ کا اپنے کھلاڑیوں پر کنٹرول کمزور ہوتا جا رہا ہے اور بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ شامل کرنے سے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان