دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ بن چکی ہے۔ روزمرہ زندگی میں لوگ اس پر نہ صرف ذاتی رابطے رکھتے ہیں بلکہ کاروباری گفتگو اور اہم معلومات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر کسی صارف کی کوئی اہم چیٹ غلطی سے ڈیلیٹ ہو جائے یا فون بدلنے کے دوران غائب ہو جائے، تو یہ یقیناً پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم خوش خبری یہ ہے کہ ایسی چیٹس کو باآسانی واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کو چیٹ بیک اپ کے مختلف آپشنز فراہم کرتا ہے، جن میں گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ اور مقامی اسٹوریج (لوکل بیک اپ) شامل ہیں۔ ان کے ذریعے صارفین اپنی پرانی چیٹس ریکور کر سکتے ہیں۔
ذیل میں اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مکمل طریقہ کار پیش کیا جا رہا ہے
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے: گوگل ڈرائیو بیک اپ سے ریکوری کا طریقہ
واٹس ایپ کی سیٹنگ میں چیٹس پر جاکر بیک اپ سیٹنگ دیکھیں کہ گوگل ڈرائیو پر بیک اپ موجود ہے یا نہیں۔
اب واٹس ایپ کو ان انسٹال کریں۔
دوبارہ واٹس ایپ انسٹال کریں اور اپنا فون نمبر ویری فائی کریں۔
جب “ری اسٹور” کا آپشن آئے تو اس پر ٹیپ کریں اور چیٹ واپس حاصل کریں۔
آئی فون صارفین کے لیے: آئی کلاؤڈ بیک اپ سے ریکوری کا طریقہ
واٹس ایپ میں سیٹنگ میں چیٹس پر جاکر بیک اپ سیٹنگ میں جا کر آئی کلاؤڈ بیک اپ چیک کریں۔
واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کریں۔
اپنا نمبر ویری فائی کریں اور “ری اسٹور چیٹ ہسٹری ” کے آپشن پر ٹیپ کریں۔
لوکل بیک اپ سے چیٹ ریکوری – صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیےاپنے فون کے فائل مینیجر میں جائیں۔ واٹس ایپ میں ڈیٹا بیس فولڈر کھولیں۔
یہاں آپ کو ایک فائل ملے گی جیسے
msgstore-2025-10-10.1.db.crypt12
اسے آپ اس طرح تبدیل کریدں
msgstore.db.crypt12
اب واٹس ایپ کو ان انسٹال اور دوبارہ انسٹال کریں، اور ری اسٹور کا آپشن منتخب کریں۔
تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر سے ریکوری (اگر بیک اپ موجود نہیں)
اگر آپ نے کبھی بیک اپ نہیں کیا تھا تو تھرڈ پارٹی ریکوری ٹولز کے ذریعے بھی چیٹ ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم ان میں سے اکثر سافٹ ویئرز پریمیم (ادائیگی والے) ہوتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر:
واٹس ایپ بیک اپ کی آٹو سیٹنگز کو ہمیشہ آن رکھیں۔
روزانہ یا ہفتہ وار بیک اپ کا انتخاب کریں۔
بیک اپ فریکوئنسی چیک کرنے کے لیے سیٹنگ میں چیٹس پر جاکر بیک اپ سیٹنگ میں جائیں۔











