لیجنڈ اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ انہیں اللہ نے سب سے بڑا تحفہ شوہر کی صورت میں دیا ہے۔
نجی نیوز چینل سما کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے سیمی راحیل نے کہا کہ انہیں شوہر کے روپ میں اللہ نے سب سے بڑا تحفہ دیا ہے۔ جو مجھے بغیر کچھ کہے میری معرضی سے جینے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عام طور پر غصہ نہیں آتا لیکن لیکن اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ شکایت ضرور کریں کسی پر غصہ نہ آئے۔
سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات ضرور منواتی ہیں لیکن ہمیں اتنا شعور آنا چاہیے کہ کون سے بات منوانی چاہیے۔ بچپن میں ضد ہوتی ہے لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ شعور آنا چاہیے کہ جو بات آپ منوانا چاہ رہے ہیں وہ کسی دوسرے کے لئے بری نہ ہو ۔ کسی کو اپنی زندگی سے نکالنا بہت مشکل ہے لیکن بہتر ہے کہ اس سے کنارہ کشی اخیتیار کی جائے اور اپنے رویے اسے بتایا جائے کہ وہ اب الگ راستہ اختیار کرے۔
ماضی کی غلطیوں پر پشیمانی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ماضی اور مستقبل میں نہیں جیتی ، میں حال میں جیتی ہوں۔ میں سوچتی ہوں کہ گڑھے مردے اکھاڑنے کا وقت نہیں۔ جو گزر گیا وہ گزر گیا۔ آگے کیا ہونا ہے اسے دیکھنا ہے۔