اہم ترین

پاکستان نے امریکا سے تعلقات کا ہمارے مفاد کو نقصان نہ پہنچنے کا یقین دلایا ہے: چین

چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات بیجنگ کے مفادات اور چین-پاکستان تعاون کو کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کی نایاب معدنیات اور متعلقہ اشیا پر عائد برآمدی پابندیوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات چینی حکومت کی جانب سے اپنے برآمدی کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے قانون و ضوابط کے مطابق اختیار کیے گئے جائز اقدامات ہیں۔

لن جیان نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔دونوں فریق ہمیشہ اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر قریبی رابطے میں رہتے ہیں۔

پاکستان