اہم ترین

ہیلو میں ہوں دیپیکا آپ کی نئی اےآئی دوست: دیپیکا پڈوکون بن گئی میٹا کی آواز

ٹیکنالوجی اور بالی ووڈ کا ملاپ نئی اونچائیوں پر پہنچ رہا ہے ۔ معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اب میٹا اے آئی کی سرکاری آواز بن گئی ہیں۔ جی ہاں، اب جب آپ میٹا سے بات کریں گے تو آپ کو جواب ملے گا دیپیکا کی آواز میں۔

دیپیکا پادوکون نے خود اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ۔ جس میں وہ اسٹوڈیو میں بیٹھ کر اپنی آواز ریکارڈ کرتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہیلو، میں ہوں دیپیکا پڈوکون میٹااےآئی کی نئی آواز! رِنگ دبائیں، اور میری آواز سنیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ فیچر انہیں بیت زبردست لگ رہا ہے، کیونکہ اب لوگ مصنوعی ذہانت سے گفتگو ایک دوست کی طرح کر سکیں گے۔

حال ہی میں دیپیکا پادوکون کو بھارتی وزارتِ صحت کی جانب سے ملک کی پہلی “مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر” بھی مقرر کیا گیا ہے۔ یعنی اب وہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ ٹیکنالوجی اور سماجی خدمت دونوں میدانوں میں اپنی آواز سے اثر ڈال رہی ہیں۔

پاکستان