اگر آپ نے کبھی اپنے وائی فائی راؤٹر کو غور سے دیکھا ہو تو اس پر ایک چھوٹا سا بٹن ضرور نظر آیا ہوگا جس پر ڈبلیو پی ایسلکھا ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اس بٹن کو نظرانداز کر دیتے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ بٹن دراصل کرتا کیا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بٹن کتنا کام کا اور جادوئی ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈبلیو پی ایس کا مطلب ہے وائی فائی پروٹیکٹڈ سیٹ اپہے یہ فیچر 2006 میں وائی فائی الائنس نے متعارف کرایا تھا تاکہ وائی فائی نیٹ ورک سے آسان اور محفوظ کنکشن قائم کیا جا سکے۔
یہ بٹن عام طور پر راؤٹر کے پیچھے یا سائیڈ پر ہوتا ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنا ڈیوائس بغیر پاس ورڈ ڈالے وائی فائی سے جوڑ سکتے ہیں۔
جب آپ موبائل، لیپ ٹاپ یا اسمارٹ ٹی وی جیسے کسی ڈیوائس کو وائی فائی سے جوڑنا چاہتے ہیں تو عام طور پر آپ کو پاس ورڈ درج کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ڈبلیو پی ایس بٹن سے یہ جھنجھٹ ختم ہو جاتی ہے۔
بس اپنے ڈیوائس کی وائی فائی سیٹنگ میں جاکر کنیکٹ وائیا ڈبلیو پی ایس کا آپشن منتخب کریں اور پھر راؤٹر پر موجود ڈبلیو پی ایس بٹن کو چند سیکنڈ کے لیے دبائیں۔ چند لمحوں میں آپ کا ڈیوائس بغیر پاس ورڈ کے نیٹ ورک سے جڑ جائے گا۔
کن ڈیوائسز کے لیے مفید ہے؟
یہ فیچر اسمارٹ اسپیکر، پرنٹر، اسمارٹ کیمرا، اسمارٹ بلباور آئی او ٹی ڈیوائسز جیسی ان اسمارٹ گیجٹس کے لیے مفید ہے جن میں کی بورڈ نہیں ہوتا۔ ان میں پاس ورڈ ٹائپ کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن ڈبلیو پی ایس بٹن دبانے سے یہ فوراً کنیکٹ ہو جاتے ہیں۔
احتیاط بھی ضروری ہے
ڈبلیو پی ایس بٹن بظاہر چھوٹا سا ہوتا ہے مگر اس کا کردار بڑا اہم ہے۔ یہ نا صرف وائی فائی کنکشن کو تیز اور آسان بناتا ہے بلکہ وقت بھی بچاتا ہے۔
البتہ خیال رہے کہ اس بٹن کو صرف بھروسا مند ڈیوائسز کے ساتھ ہی استعمال کریں، تاکہ آپ کا نیٹ ورک محفوظ اور محفوظ رہے۔











