افغانستان کے دستبردار ہونے کے بعد زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرتے ہوئے تین ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین تین ملکی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔
تین ملکی ٹی20 سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور ایونٹ کے پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ 19 نومبر کو اسی میدان میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔