اہم ترین

پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق

قطر میں مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغانستان نے فوری طور پر جنگ بند کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوئے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی تھی۔ ان مذاکرات میں آئی ایس آئی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔

طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کررہے ہیں اور طالبان کے انٹیلی جنس کے سربراہ مولوی عبدالحق وثیق بھی وفد میں شامل تھے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے۔

دونوں ممالک دیرپا امن اور استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے جس کے ذریعے دونوں ملکوں میں سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان