اہم ترین

ویسٹ انڈیز کا ون ڈے میں پورے 50 اوورز اسپن بولرز سے کرانے کا ریکارڈ

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پورے 50 اوور اسپنرز سے کرواکر نئی تاریخ رقم کردی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیل رہی ہے۔

میرپور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے 10 رنز بنائے اور ایک رن سے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرز جیدن سیلز اور روماریو شیفرڈ کو ڈراپ کیا گیا اور پانچ اسپنرز نے 10، 10 اوورز کیے۔

میچ کی سب سے خاص بات ویسٹ انڈیز کی بولنگ تھی۔ کیونکہ کپتان شائے ہوپ نے پورے پچاس اوورز اسپنرز سےکروائے۔ جوکہ ون ڈےکرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے کبھی کسی بھی ون ڈے انٹرنیشنل میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک بھی بال فاسٹ بولر نے نہ کرائی ہو۔

میچ میں مجموعی طور پر 92 اوورز سپن کروائے گئے، جو ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ 78 اوورز کا تھا۔

پورے 50 اوورز اسپین سے کرانے کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں سپر اوور میں فتح اپنے نام کی۔

پاکستان