ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچانے والے ایلون مسک نے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کا نام گروکی پیڈیاہے ۔
گروکی پیڈیا ایک اے آئی پاورڈ آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے جو مکمل طور پر اوپن سورس ہے، یعنی ہر کوئی اسے مفت استعمال کر سکتا ہے۔ اس میں لاکھوں مضامین پہلے سے موجود ہیں اور نئی معلومات مسلسل شامل کی جا رہی ہیں۔
ایلون مسک نے واضح کیا کہ گروکی پیڈیا کا مقصد صرف معلومات دینا نہیں بلکہ سچ بتاناہے۔ ان کے مطابق وکی پیڈیا میں تعصب پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جہاں معلومات غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی ہوں۔
فی الحال گروکی پیڈیا کا 0.1ایکس ورژن جاری کیا گیا ہے جس میں تقریباً 8.85 لاکھ آرٹیکلز شامل ہیں۔ مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ پلیٹ فارم مزید بہتر اور جامع ہوتا جائے گا۔
ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم کامل نہیں ہوں گے، مگر سچ تک پہنچنے کی کوشش ہمیشہ جاری رہے گی۔
اگر گروکی پیڈیا اپنے دعوؤں پر پورا اترتا ہے، تو یہ نہ صرف وکی پیڈیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا بلکہ اے آئی کی دنیا میں علم کی نئی تعریف بھی رقم کر سکتا ہے۔











