اہم ترین

کسی بھی بیرونی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی، معرکۂ حق اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک موقع پر واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں اور پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید انداز میں دیا جائے گا۔

پاکستان