اہم ترین

سلمان بیگ اور فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ:جنوبی افریقا سے پاکستان دوسرا ٹی 20 جیت گیا

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرےٹی 20 میچ میں ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو زبردست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 110 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جب کہ پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف وکٹوں کے نقصان پرہی حاصل کرلیا۔

سلمان مرزا اور فہیم اشرف کی زبردست بولنگ

جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن گزشتہ میچ کے برعکس ثابت ہوئی۔سلمان مرزا اورفہیم اشرف نےکسی بیٹر کو کریز پر ٹکنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ 19.2 اوورز میں 110 رنز پر پوری ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔

فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے ہدف کے حصؤل کے لئےصاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب میدان میں اترے۔

دونوں نے 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ صاحبزادہ فرحان 28 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے بابر اعظم کے ساتھمل کر 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر مطلوبہ ہداف حاصل کرلیا۔

اس طرح تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابرہوچکی ہے۔

پاکستان