پاکستانی حکام نے؎ پاک-افغان سرحدی مقام طورخم کو صرف افغان پناہ گزینوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔
گزشتہ ماہ 11 اکتوبر کی رات افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملےکے بعد ہونےوالی کشیدگی کےباعث پاکستان نےافغانستان سے اپنی تمام سرحدوںکو مکمل بندکردیاتھا۔
کم و بیش ڈیڑھماہ بعد پاکستان نےطورخم بارڈرکو محدود طورپر کھول دیا ہے تاکہ برسوں سےیہاں مقیم تارکین وطنکو دوبارہ ان کےآبائی ملک میں واپس بھیجا جاسکے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق جب تک کہ صورتحال میں بہتری نہیں آتی۔ سرحدی مقامات کارگو ٹرکوں اور عام مسافروں کے لیے بند رہیں گے۔
افغان صوبہ ننگرہار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ قریشی بادلون نے جلال آباد سے بتایا کہ ’طورخم گیٹ اب پناہ گزینوں کے لیے کھل چکا ہے، ہم اپنے ہم وطنوں کا خیرمقدم کرتے ہیں‘۔











