اہم ترین

برطانیہ میں ٹرین پرچاقو سے حملے سے کم از کم 10 مسافر زخمی ، دومشتبہ افراد گرفتار

برطانیہ میں ایک ٹرین میں چاقو سے کیے گئے حملے میں کم سے کم10 مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔ان میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر ڈونکاسٹر سے لندن والی ٹرین میں چاقو کے حملے سے زخمی 10 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 9 کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس حملے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم حملے کی وجوہات اور گرفتار شدگان کی شناخت ابھی واضح نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد ہنگامی ٹیمیں اور مسلح اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ حملے کے بعد ٹرین ہنٹنگڈن اسٹیشن پر روکی گئی، جہاں پولیس اور ایمبولینس کی بڑی تعداد تعینات کی گئی۔

واقعے کے دوران وہاں موجود افراد نے بتایا کہ ایک شخص کے پاس بڑی چھری تھی اور ٹرین میں ہر جگہ خون نظر آ رہا تھا کیونکہ مسافر واش روم میں چھپ رہے تھے۔ کچھ مسافر بھاگنے کی کوشش کے دوران دوسروں کے پیروں تلے روندے جا رہے تھے۔

جب ٹرین رکی تو پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو چھری کے ساتھ پلیٹ فارم پر دیکھا اور اسے قابو میں کر لیا۔

پاکستان