اہم ترین

امریکا کے پاس دنیا کو 150 بار تباہ کرنے کے ایٹمی ہتھیار ہیں: ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان زیرِ زمین جوہری تجربات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین جیسے ممالک بھی جوہری تجربات کر رہے ہیں، لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ چونکہ یہ تجربات زیرِ زمین ہو رہے ہیں، اس لئے ان کے اثرات محسوس ہوتے ہیں۔

ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ روس اور چین تجربات کر رہے ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان بھی جوہری تجربات کر رہے ہیں۔ لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرتے۔ لیکن ہم اس بارے میں بات کرتے ہیں، اور ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے،

روس کے حالیہ زیرِ آب ڈرون سمیت جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر ان کا کہنا تھا کہ آپ کو دیکھنا پڑے گا کہ وہ کس طرح کام کرتے ہیں۔ میں تجربات کی بات کر رہا ہوں کیونکہ روس نے اعلان کیا تھا کہ وہ تجربے کریں گے۔ اگر آپ دھیان سے دیکھیں تو شمالی کوریا مسلسل تجربات کر رہا ہے۔ دیگر ممالک بھی تجربات کر رہے ہیں۔ ہم وہ واحد ملک نہیں ہیں جو تجربات نہیں کر رہا، اور میں نہیں چاہتا کہ ہمارا ملک ایسا ہو جو تجربات نہ کرے۔ ہمارے پاس دنیا کو 150 بار تباہ کرنے کی طاقت ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس دنیا کو 150 بار تباہ کرنے کے لیے کافی جوہری ہتھیار ہیں۔ روس کے پاس بہت سارے جوہری ہتھیار ہیں اور چین کے پاس بھی بہت زیادہ ہتھیار ہوں گے۔

پاکستان