اہم ترین

شاہ رخ خان اپنے بچوں کو کیا مشورہ دیتے ہیں

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے 60ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک فین میٹ میں اپنے بچوں، سہانا خان اور آریان خان کو کیریئر کے حوالے سے مشورے دینے پر گفتگو کی۔

گزشتہ روز 2 نومبر کو شاہ رخ خان نے اپنا 60واں جنم دن زبردست انداز میں منایا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو کے دوران ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان اپنے بچوں کو اپنے فنی کیریئر کے حوالے سے مشورہ دیتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں انہیں زیادہ کچھ نہیں بتاتا، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ تخلیقی لوگوں کو زیادہ کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں 35 سال سے فلم انڈسٹری میں ہوں، مجھے پتہ ہے کہ میرے اوپر بہت سارا بوجھ ہے۔ ارے یار، پاپا کی تو سننی ہی پڑے گی کیونکہ وہ شاہ رخ خان ہیں’۔ میں نہیں چاہتا کہ ان پر بھی یہ بوجھ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہانا ایکٹنگ کر رہی ہیں اور آریان رائٹنگ اور ڈائریکشن کی طرف جا رہے ہیں، یہ سب کچھ وہ خود کرتے ہیں۔ اور جب انہیں ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ یہ کیسا لگ رہا ہے؟ تو میں انہیں اپنا نکتہ نظر بتاتا ہوں۔ کبھی یہ اچھا لگتا ہے، کبھی برا۔ لیکن میں ہمیشہ انہیں یہی کہتا ہوں کہ تم وہی کرو جو تمہیں کرنا ہے۔

پاکستان