اہم ترین

آپ کو شرم نہیں آتی؟: سنی دیول بھارتی میڈیا پر برس پڑے

بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے فنکار بھی عاجز ہیں۔ سنی دیول نے اپنے والد دھرمیندر کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کا غصہ نکال دیا۔

دھرمیندر کی طبیعت ناساز ہے .بھارتی میڈیا نے 3 روز قبل دھرمیندر کی موت کی خبر نشر کردی تھی۔جس کا غصہ سنی دیول نے نکال دیا۔ ممبئی میں اپنے گھر کے باہر پاپرازی پر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے گھر میں ماں باپ نہیں؟ بچے نہیں؟ کی طرح ویڈیو بھیج رہے ہو، شرم نہیں آتی؟

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا کچھ نے کہا بندہ ٹھیک بول رہا ہے، پر ذرا آرام سے، جبکہ دوسروں نے مشورہ دیا کہ “سنی جی، اگلی بار پریس کانفرنس رکھ لیں، بارہ بور نہیں!

تاہم بیشتر مداحوں نے سنی دیول کی حمایت کی اور کہا کہ سیلیبریٹی ہونا جرم نہیں، پرائیویسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے!

پاکستان