صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے جس کے بعد 27ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا منظور شدہ بل ایوان صدر بھجوایا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترمیم بل پر دستخط کرکے اسے آئین کا حصہ بنادیا ہے۔
آئین میں کی گئی نئی ترمیم رواں ہفتے سینیٹ سے منظور کرائی گئی تھی ،۔ جس کے بعد اسے قومی اسمبلی میں لایا گیا تھا۔
گزشتہ روز منظوری کے وقت ترمیم بل میں مزید ترامیم کی گئیں اور پھر اسے منظور کرایا گیا۔
قومی اسمبلی میں ترمیم کے بعد آج اسے دوباری سینیت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں اسے دو تہائی اکثریت سے منظار کرایا گیا۔۔











