ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں نیا اور مکمل طور پر انکرپٹڈ میسجنگ سسٹم ایکس چیٹ متعارف کرا دیا۔ یہ پلیٹ فارم واٹس ایپ اور دیگر ایپس کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایلون مسک آہستہ آہستہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو ایوری تھنگ ایپ میں بدلنے کی سمت بڑھ رہے ہیں اور اسی سفر کا تازہ ترین بڑا قدم ہے ۔ ایکس چیٹ ایک نیا، پرائیویسی فوکسڈ میسجنگ پلیٹ فارم جو مکمل طور پر ایکس کے اندر ہی کام کرتا ہے۔
مسک طویل عرصے سے ایکس پر محفوظ اور خفیہ میسجنگ کے نظریے پر کام کر رہے تھے اور اب کمپنی نے ایک نئی کمیونی کیشن لیئر پیش کیا ہے جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس، آڈیو/ویڈیو کالز اور فائل ٹرانسفر جیسی سہولیات شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایکس چیت کو واٹس ایپ کا متبادل سمجھا جا رہا ہے، جبکہ مسک کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹ فارم پرائیویسی اور ڈیٹا کنٹرول کے حوالے سے ان سب سے کہیں آگے ہے۔
ایکس چیت ایک ایسا میسجنگ سسٹم ہے جس کی بنیاد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھیجے گئے میسجز، میڈیا اور فائلز صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی دیکھ سکتا ہے—خود X بھی نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب گروپ میسجز اور شیئر کی گئی میڈیا بھی مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوں گی، جو پہلے ممکن نہیں تھا۔
ایکس چیت صارفین کو گفتگو پر بھرپور کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ۤمیسجز کو ایڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے اور انہیں ڈس اپیئرنگ چیٹس کے طور پر بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ کوئی پیغام حذف کرنے پر وہاٹس ایپ کی طرح یہ پیغام حذف کر دیا گیا جیسا نوٹس نہیں آتا بلکہ میسج بالکل غائب ہوجاتا ہے۔ صارفین ٹائمر بھی لگا سکتے ہیں تاکہ میسج مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ختم ہوجائے۔
پرائیویسی کے حوالے سے مسک کا فوکس یہاں بھی نمایاں ہے۔ ایکس چیت میں صارفین اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کو بلاک کر سکتے ہیں اور اگر کوئی آپ کے ڈی ایم یا گروپ چیٹ کا اسکرین شاٹ لیتا ہے تو اس کی اطلاع بھی مل سکتی ہے۔
ایکس چیت میں کوئی اشتہار نہیں دکھایا جائے گا اور نہ ہی پلیٹ فارم صارفین کے ڈیٹا کو ٹریک کرے گا۔
مسک کے مطابق ایکس چیت زیرو یوزر ٹریکنگ ماڈل پر کام کرتا ہے اور یہی اس کا سب سے طاقتور پہلو ہے۔
پلیٹ فارم پرانے ایکس ڈی ایم کو بھی ایک ہی جگہ مرتب کرتا ہے جس سے ان باکس مزید منظم ہو جاتا ہے۔ جلد ہی وائس میمو کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔
ایکس چیت اس وقت آئی اوایس اور ویب پر دستیاب ہے۔ صارفین ایکس کے ڈی ایم سیکشن میں جائیں تو یہ فیچر نظر آجاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ورژن بھی بہت جلد جاری کیا جائے گا۔











