اہم ترین

بھارتی اداکارہ گرجا اوک کے ساتھ ٹرین میں ہراسانی

بالی وڈ فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آنے والی اداکارہ گرِجا اوک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں لوکل ٹرین میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھیڑ کے دوران ایک شخص نے انہیں غلط طریقے سے چھوا اور اس سے پہلے کہ وہ کوئی ردعمل دے پاتیں، وہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔

یوٹیوب چینل للن ٹاپ کو دیئےگئے انٹرویو میں گرجا اوک نے کہا کہ لوکل ٹرین میں ایسے چھو کر نکل جانا، دھکا دے دینا بہت عام ہے۔ میں چل رہی تھی اور اچانک ایک لڑکا پیچھے سے آیا۔ میں نے کوئی آہٹ نہیں سنی۔ اس نے میرے گلے کے اوپر سے لے کر نیچے بٹکس تک انگلی پھیری اور فوراً غائب ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تیزی سے رش میں گم ہونے کی وجہ سے وہ اس شخص کو پکڑ نہیں پائیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسکول کے دنوں میں بھی ایک لڑکا انہیں مسلسل تنگ کرتا تھا۔ ایک دن جب اس نے ان کی چوٹیاں کھینچیں تو انہوں نے غصے میں اسے زور دار تھپڑ رسید کیا۔ گرِجا کہتی ہیں کہ انہیں اپنے لیے کھڑے ہونے کی ہمت اپنی دادی سے ملی، جو ہمیشہ سکھاتی تھیں کہ اگر کوئی تنگ کرے تو اس کا جواب کیسے دینا ہے۔

گرِجا اوک کئی معروف ہندی و مراٹھی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے عامر خان کے ساتھ تارے زمین پر میں کام کیا، جبکہ شور اِن دی سٹی، کالا اور جوان جیسی مقبول فلموں میں بھی مرکزی کردار ادا کیے۔

اسی سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم انسپکٹر جِنڈے میں انہوں نے منوج باجپائی کی بیوی کا کردار نبھایا۔ فلموں کے علاوہ وہ کارٹل اور ماڈرن لو ممبئی جیسی سیریز میں بھی نظر آئیں۔

پاکستان