اہم ترین

ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

تشکیل نو کے نتیجے میں اہم ججز کو اعلیٰ آئینی اداروں کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے سینئر جج عامر فاروق جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا بھی ممبر بنا دیا گیا ہے۔

یہ تشکیل نو عدالتی نظام میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس کے ذریعے اہم عدالتی اور انتظامی معاملات میں ان ججز کی شمولیت یقینی بنائی گئی ہے۔

پاکستان