بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں کیونکہ وہ اپنا چہرہ میڈیا کو دکھانا نہیں چاہتے ۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ممبئی کے نجی ایئرپورٹ سے شاہ رخ خان باہر نکلے تو انہوں نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور تو اور اسکے لئےانہوں نے مخصوص چھتری بھی رکھ لی۔
شاہ رخ خان کے فوراً بعد سلمان خان کو بھی اسی مقام پر سخت سکیورٹی حصار کے ساتھ دیکھا گیا۔ سلمان خان کی آمد نے وہاں موجود میڈیا اور مداحوں میں مزید دلچسپی پیدا کر دی۔ اداکار کے اردگرد حفاظتی ٹیم موجود تھی جو انہیں گھیر کر لے گئی۔
دوسری جانب سہیل خان سمیت فلم انڈسٹری کے کئی دیگر مشہور چہروں کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
سبھی سیلیبز کی اچانک موجودگی نے اس بات کو مزید دلچسپ بنا دیا کہ آخر ان کے ایک ہی ایئرپورٹ سے گزرنے کی وجہ کیا تھی۔
اگرچہ کسی اداکار نے میڈیا سے بات نہیں کی، تاہم پرائیویٹ ایئرپورٹ پر بالی ووڈ ستاروں کی ایک ساتھ جھلک نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز اور تصاویر کا طوفان برپا ہے، جہاں صارفین چہرہ چھپانے کی وجہ سے شاہ رخ خان کے متعلق مختلف اندازے لگا رہے ہیں، جبکہ سلمان خان کی سکیورٹی کو لے کر بحث جاری ہے۔
یہ تمام ستارے کسی نجی ایونٹ یا میٹنگ کے سلسلے میں اپنے اپنے سفری شیڈول پر تھے، تاہم اس بارے میں ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی











