اہم ترین

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو چیلنج: 26 نومبر کو پیدل آئیں یا دوڑ کر… ہم تیار ہیں

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 26 نومبر کے اسلام آباد احتجاج سے قبل کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کو اسلام آباد پیدل آئیں یا دوڑ کر… ہم تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ خیبر سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہاکہ صوبائی حکومت سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست بری طرح ہار گئی، اب بتائیں کہ گزشتہ عام انتخابات میں صوبے میں کیسے جیتے تھے؟

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں انتظامی عملہ پنجاب سے نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کے اپنے صوبے سے تھا، اس لیے اب پی ٹی آئی کسی پر دھاندلی کا الزام بھی نہیں لگا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی اصل کارکردگی عوام کے سامنے آ چکی ہے اور یہ شکست ثابت کرتی ہے کہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اُتری۔

خواجہ آصف نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ حکومت احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے، مگر 26 نومبر کو اگر پی ٹی آئی اسلام آباد آئے تو سکیورٹی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاکستان