فحش مواد سے متعلق معروف ویب سائٹ پورن ہب نے گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر صارفین کو سائٹ پر آنے سے روکنے کے لیے کوئی نیا حل نکالیں۔ کمپنی کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں اس کے ٹریفک میں 80 فیصد تک کمی آ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ نیا ایج ویریفیکیشن قانون ہے جس کے تحت 18 سال سے کم عمر کے صارفین بغیر شناختی ثبوت کے سائٹ استعمال نہیں کر سکتے۔
پورن ہب کی پیرنٹ کمپنی آئلو نے خط میں کہا ہے کہ موجودہ سائٹ بیسڈ ویریفیکیشن کے طریقے ناکافی اور بعض اوقات صارف کے لیے غیر محفوظ ہیں۔ کمپنی نے تجویز دی کہ صارف کی عمر کی تصدیق سائٹ پر آ کر کرنے کے بجائے ڈیوائس لیول پر کی جائے، تاکہ نجی ڈیٹا بھی محفوظ رہے۔
آئلو کے چیف قانونی افسر اینٹھونی پین ہل نے کہا کہ کم عمر کے صارفین کی حفاظت کے قوانین کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لیکن موجودہ ماڈل مؤثر نہیں ہے۔ موجودہ ویریفیکیشن طریقے بنیادی طور پر ناکام ہیں اور بعض اوقات نقصان دہ بھی ہیں۔
اس اقدام کے بعد، پورن ہب پر آنے والے صارفین کی تعداد میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے کمپنی نے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں سے مدد طلب کی ہے تاکہ 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سائٹ سے دور رکھنے کے لیے زیادہ محفوظ اور مؤثر طریقہ بنایا جا سکے۔
ٹیکنالوجی اور نجی ڈیٹا کی حفاظت کے ساتھ ساتھ، یہ قدم پورن ہب کے بزنس کو بھی بچانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ سخت قوانین کے بعد ٹریفک میں شدید کمی نے کمپنی کی آمدنی متاثر کی ہے۔











