بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول 2026 میں ایک بار پھر اپنے فینز کو زبردست تفریح دینے کے لیے تیار ہیں۔ سنی دیول اپنی سال 2026 کی شروعات بارڈر 2 سے کریں گے، اور اس کے بعد ان کی ایک اور ایکشن سے بھرپور فلم گبرو سینما گھروں میں آئے گی۔ فلم میں سلمان خان بھی کردار ادا کریں گے۔
بھارتی نیوز ویب سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق فلم میں ایک ایسے اسٹار کی ضرورت تھی جو سنی دیول کے مدمقابل بالکل موزوں ہو۔ اس لئے سلمان خان سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے فوراً ہاں کر دی۔ یہ شوٹ ایک سال پہلے خاموشی سے مکمل کر لیا گیا اور کیمئو فلم میں شاندار انداز میں فٹ بیٹھتا ہے۔
سلمان خان کا کردار مزاحیہ اور جذباتیہے۔ اس میں سلمان کے کل تین سین ہیں، یعنی یہ ایک ایکسٹینڈڈ اسپیشل اپیئرنس ہے۔ سنی دیول اور سلمان خان کی دوستی کافی پرانی ہے، مگر انہوں نے پہلے صرف جیت (1996) میں ساتھ کام کیا تھا۔ ہیروز (2008) میں بھی دونوں فلم میں تھے مگر اسکرین شیئر نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان نے ’گبرو‘ کے لیے فوراً رضامندی ظاہر کی۔
گبرو کی ریلیز کی تاریخ 13 مارچ 2026 رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سلمان خان سال 2026 کی پہلی ششماہی میں راجہ شواجی میں بھی ایک اسپیشل رول میں نظر آئیں گے، جہاں وہ جیوا مہالا کا کردار ادا کریں گے جو چھترپتی شواجی مہاراج (رتیش دیشمکھ) کے سب سے قابل اعتماد جنگجوؤں میں سے تھے۔ راجہ شواجی یکم مئی 2026 کو ریلیز ہوگی۔
اس کے علاوہ سلمان خان سال 2026 کے وسط میں اپنیفلم بیٹل آف گلوان میں بھی مداحوں کے سامنے آئیں گے۔











