اہم ترین

نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقا نے بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

بھارت کے لیے اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ایک اور بڑا دھچکا۔۔ جنوبی افریقہ نے 26 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ میزبان بھارت کو سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، جس نے شائقین کرکٹ اور تجزیہ کاروں کو حیران کردیا۔

سیریز کے دوران جنوبی افریقہ نے نہ صرف شاندار بیٹنگ اور ٹھوس بولنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ ہر اہم موقع پر میچ کا پانسہ پلٹ کر بھارتی ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ پروٹیز نے اپنی جارحانہ اور متوازن کرکٹ سے واضح کردیا کہ وہ ایشیائی کنڈیشنز میں بھی اب کمزور حریف نہیں رہے۔

بھارتی ٹیم پوری سیریز میں تال میل قائم نہ رکھ سکی۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی، باؤلرز کا بے اثر ہونا اور فیلڈنگ میں بار بار کی غلطیاں بھارت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔ جنوبی افریقہ نے ان کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور فیصلہ کن لمحات پر میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔

سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان نے اسے تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ “بھارتی کنڈیشنز میں جیت ہمیشہ خاص ہوتی ہے، پوری ٹیم نے مل کر یہ کامیابی حاصل کی۔”

بھارت کو اب اپنی کارکردگی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، خصوصاً ہوم گراؤنڈ پر لگاتار کلین سوئپ پر شائقین بھی سخت تنقید کر رہے ہیں۔

پاکستان