بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ کے ون ڈے فارمیٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹیسٹ سیریزمیں جنوبی افریقا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد دونوں ٹیمیں اب ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔
سیریز کا پہلا میچ ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لئے بہت اہم تھا۔
روہت شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ136 رنزکی شراکت داری قائم کی جس میں روہت شرما نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
اس اننگ میں 3 شاندار چھکے لگاکر ون ڈے فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ اس فارمیٹ میں روہت شرما کے بین الاقوامی چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے۔ اور وہ ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ ان کے چھکوں کی تعداد 351ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کرس گیل 331 چھکوں کےساتھ تیسرے جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ چوتھے، مہندر سنگھ دھونی 229 چھکوں کے ساتھ پانچویں، ایون مورگن 220 چھکوں کے ساتھ چھٹے اور اے بی ڈی ویلیئرز 204 چھکوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔











