اہم ترین

رنویر سنگھ پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

بھارتی اداکار رنویر سنگھ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔ اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک اسٹیج شو کے دوران فلم کانتارا میں دکھائے گئے دیوتا کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرہ کیا، جس سے لاکھوں لوگوں مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے فنکار رشب شیٹی کی موجودگی میں نہ صرف دیوتا کو بھوت کہا بلکہ اس کردار کی مزاحیہ نقل کرتے ہوئے مذاق بھی اُڑایا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں نے اس عمل کو مذہبی بےحرمتی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

متعدد صارفین نے رنویر سنگھ کے طرزِ عمل کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانتارا میں دکھائی گئی دیوی بعض برادریوں کے لیے انتہائی مقدس حیثیت رکھتی ہے، لہٰذا اس کا تمسخر اڑانا کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں۔

کچھ تنظیموں نے اداکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان مذہبی احساسات کو ٹھیس پہنچانے کے زُمرے میں آتا ہے۔

دوسری جانب رنویر سنگھ کی طرف سے تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ رشب شیٹی نے بھی اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔

پاکستان