اہم ترین

نشے کی لت سے چھٹکارے کی جنگ: سنجے دت نے بڑا انکشاف کردیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ نشے کے عادی ہو گئے تھے اور اس لت نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

سنجے دت نے بتایا کہ ایک صبح جب انہوں نے آئینے میں خود کو دیکھا تو اپنی حالت دیکھ کر ڈر گئے۔ اسی لمحے انہیں احساس ہوا کہ انہیں نشے سے باہر نکلنا ہوگا۔ اس کے بعد وہ اپنے والد، مشہور اداکار سنیل دت کے پاس مدد لینے گئے۔

باپ کی مدد سے سنجے دت کو علاج کے لیے امریکہ کے ایک ریہیب سینٹر بھیجا گیا جہاں انہوں نے دو سال گزارے۔ انہوں نے بتایا کہ ریہیب کے دوران انہوں نے نارمل زندگی کی خوبصورتی کو دوبارہ محسوس کیا—جھیلوں کے کنارے جانا، لوگوں سے بات کرنا، باہر گھومنا وغیرہ۔ اس سے انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے نشے میں بہت سال ضائع کر دیے۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ زندگی دوبارہ اسی طرح جینا چاہتے ہیں جیسی ریہیب میں محسوس ہوئی، نہ کہ نشے کی تاریک دنیا میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا بڑا موڑ تھا۔

پاکستان