اہم ترین

برطانیہ نے ملک بدر نہیں ویزا منسوخ کیا ہے: رجب بٹ کادعویٰ

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا بلکہ ویزا منسوخ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ندیم مبارک اور رجب بٹ کی دس دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔۔ عدالت نے رجب بٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ 10روز میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں ۔۔

پیشی کے بعد اپنے دوست ندیم مبارک نانی والا کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ انہیں ڈی پورٹ کرنے کی باتیں غلط ہیں۔ اگر ملک بدر کیا گیا ہوتا تو وہ ہوائی جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کرکے واپس نہ آتے۔

رجب بٹ نے کہا کہ برطانیہ نے ان کا ویزا منسوخ کیا ہے۔ برطانیہ میں اگر ویزا کینسل ہو تو دس سال کا بین لگتا ہے تو پابندی نہیں لگوانی۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

یوٹیوبر نے کہا کہ ان کا ای سی ایل میں نام ہمیشہ کے لئے نہیں، جب تک کیس چل رہے ہیں وہ پاکستان میں ہی ہیں۔ کراچی کے حیدری تھانے میں ان کے خلاف ایک کیس درج ہے وہ 10 روز میں متعلقہ عدالت پیش ہوجائیں گے۔

اس موقع پر ندیم مبارک نانی والا نے کہا کہ ان کے پاس برطانوی شہریت ہے۔ اس لئے انہیں ویزا کی ضرورت ہی نہیں۔ ان کے خلاف دو مقدمات ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ان میں ضمانت لے رکھی ہے۔

پاکستان