اہم ترین

رحمان ڈکیت اورچوہدری اسلم کی بھارت میں دھوم: دھُرندھر نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکار رنویر سنگھ کی فلم “دھُرندھر” بھارتی باکس آفس پر تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے چھ دن گزر چکے ہیں اور چھٹے دن اس نے 26.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد بھارت میں اس کی مجموعی کمائی 180 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھُرندھر نے نا صرف شاندار بزنس کیا ہے بلکہ اس نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے چھٹے دن کی کمائی 26.5 کروڑ روپے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ رواں سال کی بلاک بسٹر فلم سَیّارا کے چھ دنوں کے کلیکشن 21.5 کروڑ روپے سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

عالمی سطح پر فلم کی کمائی مزید متاثر کن رہی۔ ریلیز کے پانچ دنوں میں اس نے 233.50 کروڑ بھارتی روپے کا مجموعی بزنس کیا تھا، جو اب بڑھ کر تقریباً 250–260 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ صرف چار دنوں میں فلم نے بیرونِ ملک 50 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

فلم میں سنجےکھنہ کراچی میں لیاری گینگ وارکےاہم کردار رحمان ڈکیت اور سنجے دت نے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس افسر چوہدری اسلم کا کردار ادا کیاہے ۔

پاکستان