اہم ترین

پاکستان میں فائیو جی کی راہ ہموار، مارچ 2026 تک لانچ کا ہدف

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آ ئی ہے۔ کے مطابق حکومت نے فائیو جی لانچ کرنے کے لیے واضح اہداف طے کر لیے ہیں اور مارچ 2026 تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائیو جی سے متعلق پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور کنسلٹنٹ نے اپنی تفصیلی رپورٹ حکومت کو جمع کروا دی ہے۔ یہ رپورٹ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات تیار کر کے حکومت کو ارسال کرے گی۔

ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری پہلے ای سی سی اور بعد ازاں وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ منصوبے کے تحت فائیو جی ٹیکنالوجی ابتدائی مرحلے میں صرف بڑے شہروں میں متعارف کرائی جائے گی۔

فائیو جی کے نفاذ کے لیے ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی جبکہ فائیو جی کی آمد سے 600 میگاہٹس اضافی سپیکٹرم دستیاب ہوگا، جو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور جدید سروسز کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان