بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان تین دہائیوں سے زائد عرصے سے فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ 59 برس کی عمر میں بھی وہ بطور لیڈ ہیرو فلموں میں نظر آتے ہیں اور ان کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ سلمان خان نہ صرف ہٹ فلموں کے بادشاہ ہیں بلکہ کئی نئے اداکاروں اور اداکاراؤں کو لانچ کرنے کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کا ’گاڈ فادر‘ بھی کہا جاتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پرانا مگر دلچسپ ویڈیو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے، جو کامیڈین کپِل شرما کے شو کا ہے۔ یہ ویڈیو فلم پریم رتن دھن پایو کی پروموشن کے دوران کا ہے، جہاں سلمان خان کے ساتھ فلم کی ہیروئن اور انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی موجود تھیں۔
شو کے دوران حاضرین میں بیٹھی ایک لڑکی نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی کسی صحت مند (موٹی) دکھنے والی اداکارہ کے ساتھ رومانس نہیں کیا؟
اس پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب میں پہلی بار کترینہ کیف سے ملا تھا، وہ کافی صحتمند تھیں۔
Fan girl: You never romance a female who's a little bit on the healthier side.#SalmanKhan : When I first met Katrina Kaif, she was very healthy.
— Devil V!SHAL (@VishalRC007) December 17, 2025
Fan girl: So you like girls who are a little healthy? Can you prove it with a tight hug?
Salman Khan tightly hugged a fangirl pic.twitter.com/IpySe0Onrx
یہ سن کر لڑکی نے فوراً کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ کو فربہ لڑکیاں پسند ہیں؟ پھر مجھے گلےلگا کر ثابت کریں۔ لڑکی کی خواہش پر سلمان خان نے انہیں بہت زورسے گل لگایا۔۔
پریم رتن دھن پایو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور سلمان خان کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہے۔ فلم نے بھارت میں 200 کروڑ جبکہ دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اب وہ اپنی آنے والی فلم بیٹل آف گلوان پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ ایک آرمی آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔











